Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حج پر جانا چاہتا ہوں !!! ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے عدالت سے اجازت مانگ لی، سماعت 25اگست تک ملتوی

حج پر جانا چاہتا ہوں !!! ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے عدالت سے اجازت مانگ لی، سماعت 25اگست تک ملتوی
July 25, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامرخان کےخلاف مقدمے کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کر دی۔ عامرخان نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن میں مخصوص جماعت کونشانہ نہیں بنایا جارہا۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے رہنماعامرخان کےخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی تومحکمہ داخلہ اورایف آئی اے سمیت تفتیشی افسر پیش نہ ہوئے۔ عامر خان کے وکیل نے عدالت سے استدعاکی کہ میرے موکل حج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، اجازت دی جائے جس پر عدالت نے باقاعدہ طور پر درخواست طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت پچیس اگست تک ملتوی کر دی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگومیں ایم کیوایم کے رہنماعامرخان نے کراچی آپریشن میں مخصوص جماعت کو ٹارگٹ بنانے کے تاثر کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ کراچی آپریشن میں کسی مخصوص جماعت کونشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم یہ ضرورمحسوس ہوتا ہے کہ آپریشن اردو بولنے والوں کےخلاف کیا جا رہا ہے۔ اگرایم کیوایم میں بھی جرائم پیشہ افراد ہیں تونشاندہی کی جائے، ملک کوہرقسم کی دہشت گردی سے پاک ہونا چاہیے۔