Wednesday, October 5, 2022

حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا

حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا
اسلام آباد (92 نیوز) عازمین حج متوجہ ہوں، کل سے حج درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول و جمع کروائے جاسکتے ہیں، درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بغیر کسی تعطیل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ وزارت مذہبی امور کی حتمی حج پالیسی کے مطابق  حج 2020 کے لئے سعودی عرب سے پاکستان کو حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے۔ حج پالیسی کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے تحت 71 ہزار 684 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے،  سعودی عرب سے مزید کوٹہ ملنے کی صورت میں بھی سرکاری اور پرائیویٹ میں 60 اور 40 کے تناسب سے تقسیم ہوگی،  رواں سال حج اخراجات جنوبی پاکستان کےلئے 4 لاکھ 55 ہزار 695 روپے ہونگے،  شمالی پاکستان کےلئے حج اخراجات 4 لاکھ 63 ہزار 445 روپے ہونگے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق  22 ہزار 825 روپے قربانی کے لئے اختیاری ہونگے،  قربانی کے ساتھ جنوبی  پاکستان کےلئے 4لاکھ 78ہزار 520 روپے  اور شمالی  پاکستان کےلئے 4لاکھ  86ہزر 270 روپے ہونگے۔