Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حج خرچہ 17فیصدبڑھا،مفتاح اسماعیل،وہ بھی دکھی ہیں جنہیں مسجد کاعلم نہیں،فوادچودھری

حج خرچہ 17فیصدبڑھا،مفتاح اسماعیل،وہ بھی دکھی ہیں جنہیں مسجد کاعلم نہیں،فوادچودھری
February 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت کی جانب سے حج پر سبسڈی نہ دینے کے معاملے پر  وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آمنے سامنے آگئے۔دونوں کی جانب سے  ایک دوسرے پر  طنز  کے خوب نشتر چلائے  گئے۔ حکومت کی جانب سے حج 2019ءکیلئے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تو  سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں حکومتی فیصلے پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں حج اخراجات دو لاکھ تراسی ہزار اور پچاس روپے تھے جو صرف ایک سال بعد دو ہزار انیس میں چار لاکھ چھتیس ہزار اورنو سو پچھتر روپے ہو گئے ۔ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ  اگر مسلم لیگ ن کی جانب سے دی گئی سبسڈی اور بیس فیصد کٹوتی بھی شامل کی جائے تو اخراجات تین لاکھ ستاسی ہزار، چھ سو ساٹھ روپے بنتے ہیں ، جو گزشتہ سال کی نسبت سترہ فیصد زیادہ ہے  ، یہ کرپشن ہے ،نااہلی ہے یا پھر صرف تبدیلی ؟۔ مفتاح اسماعیل کی اس ٹویٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی میدان میں آگئے  اور کہا آج کل وہ لوگ بھی حج سبسڈی پر دکھی ہیں جن کو محلے کی مسجد کا محل وقوع بھی نہیں پتا۔ وزیر اطلاعات نے مفتاح اسماعیل کو دانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت  کی جانب سے  ٹیکسز اور اخراجات  بڑھانے سے حج اخراجات میں ناگزیر اضافہ ہوا۔