حج آپریٹرز کوعازمین کی سہولت کیلئے موبائل ایپ بنانے کی ہدایت

کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو عازمین کی سہولت کے لیے موبائل ایپلیکیشن بنانے ہدایت کردی ۔ انہوں نے خواتین کی سہولت کے لیے خاتون حج گائیڈز کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔
کراچی میں حج اسکیم برائے 2019 کا سالانہ سیمینار ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنور الحق قادری نے بھی شرکت کی ۔
سیمینار سے خطاب میں نور الحق قادری نے عازمین حج کی آسانی کے لیےپرائیویٹ حج آپریٹرز کو اگلے سال سےموبائل ایپلیکیشن بنانے کی ہدایت کردی ۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے اپنے خطاب میں حج پر جانےوالی خواتین کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا اور خاتون حج گائیڈز کی موجودگی کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا ۔
دوسری جانب پرائیویٹ حج آپریٹر نے حکومت کی جانب سے پرائیویٹ حج پر سبسڈی کے خاتمے اور پرائیوٹ حج کرانے والے 734 آپریٹرزپر سے پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔