Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حجاج کیلئے پنکھے‘ لائٹ‘ یو ایس بی پورٹ‘ جی پی ایس سے مزین شمسی چھتری ایجاد

حجاج کیلئے پنکھے‘ لائٹ‘ یو ایس بی پورٹ‘ جی پی ایس سے مزین شمسی چھتری ایجاد
August 18, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) حج کے دنوں میں دنیا بھر سے مسلمان حجاز مقدس کا رخ کرتے ہیں۔ مقدس سفر میں کئی طرح کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑتی ہیں جو یقینا درجات میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ یوں تو مقامی انتظامیہ حج جیسی مقدس عبادت کی بخوبی ادائیگی کیلئے زیادہ سے زیادہ منظم سہولیات فراہم کرتی ہے مگر اس سال لگتا ہے کہ حجاج کرام کی مشکلات میں مزید کمی واقع ہو گی۔ وہ یوں کہ اب حاجیوں کی آسانی کیلئے شمسی توانائی سے چلنے والی چھتری ایجاد ہو گئی ہے۔ solar emb- fan   اس شمسی چھتری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک پنکھا نصب ہے جو ہوا دیتا ہے‘ ایک لائٹ نصب ہے جو ضرورت کے وقت روشنی مہیا کرتی ہے اور مزید یہ کہ اس میں جی پی ایس (نیوی گیشن سسٹم) بھی نصب ہے جس سے کسی بھی حاجی کی لوکیشن کا پتا لگانا نہایت آسان ہے۔ solar emb- light   یہ شاہکار چھتری سعودی اور فلسطین کمپنی کے اشتراک سے وجود میں آئی ہے جسے خاص طور پر حجاج کرام کیلئے بنایا گیا ہے۔ کثیرالمقاصد چھتری کی بیرونی سطح پر خاص قسم کے سولر پینل نصب ہیں جو سورج کی روشنی کو بجلی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ بعدازاں اس میں نصب جدید نظام بجلی کو چھتری کے ہینڈل میں محفوظ کر دیتا ہے جسے بوقت ضرورت جیسے چاہے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ solar emb- solar   چھتری میں جی پی ایس کی سہولت بھی دی گئی ہے جس کی مدد سے حجاج کرام ایک دوسرے کو آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں۔اس میں اضافی خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تین یو ایس بی پورٹس نصب ہیں۔ ڈیٹا کیبل لگا کر ان سے موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز چارج بھی کی جا سکتی ہیں۔ solar emb- usb1 اس چھتری کی موجد فلسطینی طالبہ اور سعودی سائنسدان کو اپنی اس ایجاد کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کیلئے سرمایہ کاروں کی تلاش ہے۔ solar emb- usb