Sunday, September 15, 2024

حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری !!! سیکڑوں حجاج لاہور، اسلام آباد اور کراچی پہنچ گئے

حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری !!! سیکڑوں حجاج لاہور، اسلام آباد اور کراچی پہنچ گئے
September 28, 2015
لاہور (92نیوز) سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز کی پروازوں کے ذریعے سیکڑوں حجاج لاہور، اسلام آباد اور کراچی پہنچ گئے۔ وطن واپس پہنچنے والے حجاج کا کہنا ہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاکستانی حاجیوں کی خیریت تک دریافت نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد لاہور میں نجی ایئرلائن کی دوپروازیں پی کے 6034 اور 6031 چھ سو سے زائد حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچی۔ اس موقع پر حاجیوں کے عزیز و اقارب نے ان کا استقبال کیا۔ ہار پہنائے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وطن پہنچنے والے حجاج کرام کا کہنا تھا کہ منیٰ کے واقعہ کے بعد پاکستانی حکومتی ادارے اور وزارت مذہبی امور بوکھلاہٹ کا شکار تھی اور انہوں نے واپسی تک یہ جاننے کی کوشش نہیں کی پاکستانی حجاج خیریت سے ہیں۔ حجاج کی واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اورحجاج کا کہنا ہے کہ وہ حج کی ادائیگی سے خوش ہیں لیکن اگر تھوڑی توجہ دی جاتی تو انتظامات کو مزید بہتر بنایا جاسکتا تھا۔