حب کے علاقے وندر میں ویگن اور بس میں تصادم، تین افراد جاں بحق

حب (92 نیوز) حب کے علاقے وندر میں ویگن اور بس میں تصادم میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
وندر حسن ہوٹل کے قریب کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کیلئے وندد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق حادثہ مسافر کوچ کے ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق میر پور خاص سندھ سے ہے جو کہ پسنی سے ہائی کے ذریعے اپنے علاقے جا رہے تھے ۔ حادثے کے حوالے سے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔