حب : پولیس کا خالی مکان پرچھاپہ 255کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد

حب(92نیوز)حب میں سی آئی اے پولیس کا خالی مکان پر چھاپہ 255 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور پینتیس اسلحے کےلائسنیس برامد کر لئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سی آئی اے نے حب میں دارو ہوٹل کےقریب ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے دوسو پچپن کلو گرام دھماکہ خیزمواد اور پینتیس اسلحے کے لائشینس برآمد کرکے قبضے میں لے لیئے تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کیلئے یہاں جمع کیا گیا جہاں سے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں منتقل کیا جانا تھا لیکن بروقت کارروائی سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے۔