Saturday, July 27, 2024

حب : مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق

حب : مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق
April 10, 2016
حب(92نیوز)حب کے قریب ساکران روڈ پر مسافر بس الٹنے سے  تین افراد  جاں بحق جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق مسافر بس نورانی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا،  ریسکیو ذرائع کے مطابق بس الٹنے کے نتیجے میں  تین افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئےواقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو سول اسپتال حب منتقل کیا گیا۔