حب،گڈانی موڑ کے قریب مسافر کوچ کی وین سے ٹکر،4افراد جاں بحق

حب ( 92 نیوز) حب میں گڈانی موڑ کے قریب مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے دوران چار افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں ۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ساکران سے بتایا جاتا ہے ۔