Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حاکم دبئی کی اپنی اہلیہ کی بیوفائی کی مذمت،انسٹاگرام پر نظم پوسٹ

حاکم دبئی کی اپنی اہلیہ کی بیوفائی کی مذمت،انسٹاگرام پر نظم پوسٹ
July 2, 2019
دبئی (نیٹ نیوز) دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انسٹاگرام پر ایک نظم پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کی بیوفائی کی شدید مذمت کی ہے ۔ ان کی اہلیہ شہزادی حیا بن الحسین چند روز قبل اپنے بیٹے اور بیٹی کو ساتھ لے کر دبئی سے فرار ہو کر لندن چلی گئی تھیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادی حیا طلاق کی خواہش مند ہیں، وہ پہلے جرمنی گئی جہاں انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی تاہم بعد میں وہ لندن چلی گئیں۔ شیخ محمد بن راشد شاعری سے بھی شغف رکھتے ہیں اور اکثر اہم مواقع پر شعر کہتے ہیں۔نظم میں بغیر نام کے کسی شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تم دھوکے باز ہو، تم نے انتہائی قیمتی اعتماد کو دھوکہ دیا، تمہاری چال آشکار ہو چکی ہے ، تمہارے جھوٹ کے دن ختم ہوئے اور اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا تھے اور تم کیا ہو۔ نظم کا اختتام ان الفاظ پر کیا گیا ہے کہ اب میرے پاس تمہارے لئے کوئی جگہ نہیں، تم اسکے پاس جاؤ جس کیساتھ تم مصرووف ہو، یہ تمہارے لئے بہتر ہو، تم مرو یا جیو، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔