حامد خان نے عمران خان کی ججوں پر تنقید کو افسوسناک قراردےدیا
لاہور(92نیوز)روایتی سیاست اور پارٹی پالیسی کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے ایک بار پھراپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے عمران خان کوای میل کر دی ۔چیئرمین کولکھی جانے والی ای میل میں حامد خان نے عمران خان کی جانب سے ججوں پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تفصیلات کےمطابق حامد خان نے این اے ایک سو چون کے فیصلے پر سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے حوالے سے حقائق عمران خان کو ای میل بھیجی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ججز کی توہین کرنا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ سپریم کورٹ نےاین اے ایک سو چون کے فیصلے پر جو حکم امتناعی دیا اس کے ذمہ دار جہانگیر ترین کے وکیل ہیں،ای میل کے مطابق جہانگیر ترین کے وکیل مناسب تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھےاس لئے قدرتی طور پر ججز کو حقائق کے مطابق ہی فیصلہ کرنا تھا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ اگر ججز اتنے ہی برے ہیں تو ہمیں این اے ایک سو پچیس، این اے ایک سو بائیس اور دوسرے کیسز میں ریلیف کیسے ملا؟