حالیہ انکشافات نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا حالیہ انکشافات نے مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا ہے۔
بھارتی صحافی کے ہوشربا انکشافات پر وزیراعظم عمران خان بھی بول پڑے۔ ٹوئٹ میں کہا میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا۔ مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگو سے بھارتی میڈیا اورمودی سرکار کا ناپاک گٹھ جوڑ افشا ہو گیا اور پاکستان بھارتی مزموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
I want to
reiterate that my govt will continue to expose India's
belligerent designs towards Pakistan & Modi govt's
fascism. Int community must stop India from its reckless, militarist
agenda before the Modi govt's brinkmanship pushes our region
into a conflict it cannot control.
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کو غیرمستحکم کرنے کا باعث بنی۔ بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر سکتا تھا۔ عالمی برادری بھارت کو ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اور بالاکوٹ پر مناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا۔ اس کے باوجود مودی حکومت نے بھارت کو شدت پسند ریاست بنانے کا کام جاری رکھا۔
In 2019, I spoke
at UNGA on how India’s fascist Modi govt used the Balakot crisis for
domestic electoral gains. Latest revelations from communication of an
Indian journalist, known for his warmongering, reveal the unholy nexus
between the Modi govt & Indian media
وزیراعظم نے کہا کہ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔ بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کا ناپاک گٹھ جوڑ نیوکلئیر خطہ کو تنازعہ میں دھکیل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف 15 سالہ عالمی ڈس انفارمیشن مہم ایکسپوز ہوئی اور بھارت کی جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیاں بے نقاب ہوئیں۔