Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حافظ سلمان بٹ کی منصورہ میں نمازِجنازہ ادا، میانی صاحب قبرستان میں سپردِخاک

حافظ سلمان بٹ کی منصورہ میں نمازِجنازہ ادا، میانی صاحب قبرستان میں سپردِخاک
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق ایم این اے حافظ سلمان بٹ کی لاہور منصورہ میں نمازجنازہ ادا، تدفین میانی صاحب قبرستان میں کردی گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

لاہور منصورہ میں حافظ سلمان بٹ کی نماز جنازہ حافظ محمد ادریس نے پڑھائی، نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری، مسلم لیگ ن کے بلال یاسین، اداکار سہیل احمد، ایم پی اے ندیم بارا، ایم پی اے میاں مرغوب، ایم این اے پرویز ملک، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، رہنماء پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ نے بھی شرکت کی۔

لیاقت بلوچ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا، اللہ کے دین کا مجاہد دنیا سے رخصت ہوگیا، جملے کی طاقت سے مخالفین کو شکست دیتے تھے،لیاقت بلوچلاہور:ملک کے اندر حافظ سلمان بٹ مقبول ترین رہنما بنے، اللہ انہیں جنتُ الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔

چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ  اتھارٹی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا، حافظ سلمان بٹ کی سیاسی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

قومی اسمبلی میں حافظ سلمان بٹ کے لیے دعا مغفرت کرائی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔