حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ محدود رقم نکالنے کی اجازت

نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ نے حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ محدود رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔
اقوام متحدہ کی اجازت کے بعد حافظ سعیدمنجمد اکاونٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکال سکیں گے، حافظ سعید کواکاوَنٹس استعمال کرنے کی اجازت روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
منجمد اکاؤنٹس کے استعمال کی اجازت سلامتی کونسل کی خصوصی کمیٹی نے دی ، ذرائع کے مطابق رقم خوراک، ادویات، بجلی گیس کے بلوں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات پر خرچ ہو گی۔
اقوام متحدہ کی ہدایت پرحافظ سعید کے تمام اکاوَنٹس منجمد ہیں۔