حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب
گلگت(92نیوز)مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمن بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کےبلامقابلہ وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں ان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعتوں نے اپناکوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا ۔
واضح رہے کہ حافظ حفیظ الرحمن سکردو سے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں ۔
حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے صدر بھی ہیں ،وزیر اعظم نے انہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے ۔