Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حافظ آباد ، خاتون پبلک پراسیکیوٹر کے اندھے قتل کا معمہ حل ، قاتل شوہر نکلا

حافظ آباد ، خاتون پبلک پراسیکیوٹر کے اندھے قتل کا معمہ حل ، قاتل شوہر نکلا
February 3, 2019
حافظ آباد ( 92 نیوز) حافظ آباد میں خاتون پبلک پراسیکیوٹر کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔قتل میں  اپنا شوہر ملوث نکلا ، پولیس نے خاوند سمیت پانچ  ملزم گرفتار کر لئے۔ خاتون سرکاری وکیل کو11جنوری کو صبح کے وقت جم جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا ۔ سرتوڑ کوشش کے باوجود پولیس اس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام تھی۔ نائلہ امجد ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق خاتون پراسیکیوٹر کو اس کے اپنے شوہر نے پیسے دے کر قتل کرایا ، میاں بیوی میں طویل عرصے سے ناچاقی تھی جس پر اس نے خاتون کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا ۔ ڈی پی او نےقتل کا معمہ حل کرنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قتل کی سازش خاتون کے شوہر نے اپنے بھائی اور ماموں  زاد کے ساتھ مل کر تیار کی اور اجرتی قاتلوں کو دو لاکھ روپے سپاری دی۔ پبلک پراسیکیوٹر نائلہ امجد کے قتل کے باعث وکلا برادری اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں تشویش پا ئی جاتی تھی۔پولیس نے قتل میں شامل تمام ملزم گرفتار کر لئے ہیں۔