Saturday, July 27, 2024

حافظ آباد: 6رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت 10افراد گرفتار

حافظ آباد: 6رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت 10افراد گرفتار
February 13, 2017

حافظ آباد (92نیوز) حافظ آباد کے علاقے جلاپور بھٹیاں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے چھ رکنی آصو ڈکیت گینگ سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق ڈکیت گینگ کے ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر مسروقہ  مال برآمد کر لیا گیا جبکہ برآمد کیے گئے اسلحے میں جدید آٹومیٹک گنز، گولیاں اور کارتوس شامل ہیں۔ ملزمان ایک ہی رات میں متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر واردات کیا کر تے تھے۔