Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر خاتون وکیل نائلہ امجد قاتلانہ حملے میں جاں بحق

حافظ آباد میں کسوکی روڈ پر خاتون وکیل نائلہ امجد قاتلانہ حملے میں جاں بحق
January 11, 2019
حافظ آباد (92 نیوز) حافظ آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے خاتون سرکاری وکیل کو قتل کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کی سنیئر رکن نائلہ امجد اعوان جو کہ بطور پراسیکیوٹر/سرکاری وکیل کے فرائض بھی سر انجام دے رہی تھیں ، ایڈووکیٹ کسوکی روڑ پر واقعہ اپنے گھر سے جم جانے کے لئے نکلی تھی کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ مو ٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ مقتولہ نائلہ امجد کی چند سال قبل شادی ہوئی اور وہ ایک بچے کی ماں تھی۔ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقعہ سے شواہد بھی حاصل کر لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار نے واقعہ کے خلاف ہڑتال کرتے ہوئے دو روزہ سوگ کا بھی علان کیا ہے۔