Saturday, October 1, 2022

حافظ آباد: منزل پر پہنچنے کی جلدی، ٹرک ڈرائیور نے تین قیمتی جانیں لے لیں

حافظ آباد: منزل پر پہنچنے کی جلدی، ٹرک ڈرائیور نے تین قیمتی جانیں لے لیں
حافظ آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حافظ آباد میں تیزرفتار ٹرک نے بارہ سال کے بچے کو کچل دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو بھی ٹکر مار دی، تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حافظ آباد سے جلالپور بھٹیاں جاتے ہوئے تیزرفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے 12 سالہ بچے عابد حسین کو کچل دیا۔ گھبراہٹ میں ٹرک بگا کر لے جاتے ہوئے جلالپور کے قریب موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ میاں بیوی قلعہ دیدار سنگھ سے اپنے رشتہ داروں کو ملنے جا رہے تھے۔ ٹرک چھوڑ کر بھاگنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔