Thursday, September 19, 2024

حاصل پور : ناقص اور زائد المعیاد حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے3بچے جاں بحق تیس سے زائد کی حالت تشویشناک

حاصل پور : ناقص اور زائد المعیاد حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے3بچے جاں بحق تیس سے زائد کی حالت تشویشناک
October 8, 2015
حاصل پور(92نیوز)محکمہ صحت کی نا اہلی کی وجہ سے حاصل پور میں ناقص اور زائد المعیاد حفاظتی ٹیکوں کی وجہ سے تین معصوم بچے موت کی وادی میں چلے گئے جبکہ تیس سے زائد بچے حالت بگڑنے پر اسپتال جا پہنچے۔ تفصیلات کےمطابق حاصل پور کی یونین کونسل جھنڈانی اڈہ شیخ واہن بستی میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کی ویکسینیشن کی گئی، جس کے  نتیجے میں تین بچے جاں بحق اور تیس سے زائد بچوں کی  حالت بگڑ گئی،حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے  بچوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، متاثرہ بچوں کی عمریں ایک سال سے پانچ سال تک بتائی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کی ویکسینیشن سے   حالت بگڑنے والے بچوں کے والدین  نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ محکمہ صحت کے اہلکار نے  بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی،محکمہ صحت کی جانب سے  ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا۔ دوسری طرف ای ڈی او بہاولپور نے  حفاظتی ٹیکے لگانے والے اہلکار فیاض کو معطل کرکے اس کیخلاف انکوائری شروع کر دی ہے۔