Wednesday, September 28, 2022

جے یو آئی کے دھرنے کو 11 روز ہو گئے ‏

جے یو آئی کے دھرنے کو 11 روز ہو گئے ‏

اسلام آباد ( 92 نیوز) جے یو آئی کے اسلام آباد میں دھرنے کو 11 روز ہو گئے ، مولانا فضل الرحمان نے  کہا کہ اپنے فیصلوں پر ڈٹے رہیں گے ۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ  حکمرانوں کی معاشرے میں دو ٹکے کئی حیثیت نہیں ، غرور کے پہلاڑ کو ریت کے صحرا میں بدل دیں گے ۔

ادھر آزادی مارچ کے پلان بی پر عملدرآمد  سے متعلق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس آج دو پہر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا ۔

مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں صوبائی اور ضلعی قیادت اجلاس میں شریک ہو گی ، اجلاس میں پلان بی پر عمل درآمد پر مشاورت کی جائے گی ، اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی پلان بی بارےآراء کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

پلان بی کے تحت جے یو آئی ف تجارتی شاہرات بند کریگی ، پلان بی کے ساتھ غیر اعلانیہ دھرنا جاری رکھنا ہے یا نہیں اس کا بھی فیصلہ ہوگا۔