Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے کے رولنگ نے مشہور زمانہ ہیری پوٹر سیریز کے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا

جے کے رولنگ نے مشہور زمانہ ہیری پوٹر سیریز کے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا
August 2, 2016
لندن (ویب ڈیسک) معروف برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ نے ہیری پوٹر سیریز کے مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیری پوٹر سیریز لکھ کر دنیا بھر سے داد سمیٹنے والی مصنفہ جے کے رولنگ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو بتایا ہے کہ ہیری پوٹر سیریز اب مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ہیری پوٹر سیریز کے آٹھویں اور آخری حصے ”ہیری پوٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ“ کے پریمیر کے موقع پر کہی۔ انہوں نے اپنے مشہور کردار ہیری پوٹر کو آخری حصے میں 37 برس کا دکھایا ہے جو تین بچوں کا باپ ہے۔ جے کے رولنگ نے اس موقع پر کہا کہ آخری حصے کی تکمیل میں ان کے شریک مصنف نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا کہ ان کا اکٹھے ناول لکھنا کسی نئی سیریز کا پیش خیمہ ہے۔ جے کے رولنگ نے مزید کہا کہ انہوں نے ہیری پوٹر سیریز لکھ کر ایک لمبا سفر طے کیا ہے اور ان کے خیال میں اب یہ مکمل ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ ہیری پوٹر سیریز کے آٹھویں حصے نے قبل از اشاعت آرڈرز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انگلینڈ میں کتابیں فروخت کرنے والی کمپنیوں کو ہیری پوٹر کے آٹھویں حصے کے قبل از اشاعت ہی ایک لاکھ کے قریب آرڈرز مل چکے تھے۔ امریکہ میں اس کتاب کی پینتالیس لاکھ کاپیاں چھاپی گئی ہیںجبکہ آسٹریلیا میں ایک لاکھ کاپیوں کی فروخت کے ساتھ یہ سال کی سب سے زیادہ تیزرفتاری سے فروخت ہونے والی کتاب بن گئی ہے۔