Saturday, July 27, 2024

جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان پر فرد جرم وکلاءکی لڑائی کی نذر

جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان پر فرد جرم وکلاءکی لڑائی کی نذر
May 7, 2016
کراچی (92نیوز) فردجرم پھر ٹل گئی۔ جے جے وی ایل کیس کی سماعت ملزمان کے وکلاءکے پھڈے کی نذر ہو گئی۔ ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانچ کنویں کھودنے کے غیرقانونی ٹھیکے اور قومی خزانے کو 17 ارب روپے کا ٹیکہ لگانے کے کیس میں ملزمان پیش ہوئے۔ احتساب عدالت میں سماعت کے دوران وکلاءآپس میں الجھ پڑے جس کی وجہ سے ملزموں پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے جوںہی عدالت نے الزمات پڑھنا شروع کئے۔ ملزمان کے وکلاءآپس میں الجھ پڑے کہ ہماری درخواستیں نمٹائی جائیں پھر فرد جرم عائدکریں۔ سابق ایم ڈی سوئی گیس ملزم شعیب وارثی کے وکیل جھنجھلا کر بولے آپ فردجرم عائد کر دیں۔ باقی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی۔ سابق ایم ڈی او جی ڈی سی ایل ملزم بشارت مرزا کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ہمارا موقف سنے بغیر فردجرم عائدنہ کی جائے۔ شعیب وارثی کے وکیل بولے یہ لوگ لاہور سے تاریخ لینے آتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلاءکوخاموش کرا دیا۔ یہ سب تماشا دیکھ کر ڈاکٹرعاصم حسین مسکراتے رہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت تیرہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔