Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی ممبران کی نیت پر کوئی شک نہیں ، والد انتظار

جے آئی ٹی ممبران کی نیت پر کوئی شک نہیں ، والد انتظار
February 23, 2018

کراچی (92 نیوز) انتظار قتل کیس میں سینٹرل پولیس آفس میں جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں مقتول کے والد اشتیاق احمد، ان کے وکیل، عینی شاہد مدیحہ کیانی اور ایس ایس پی مقدس حیدر بھی پیش ہوئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں انتظار کے والد اشتیاق احمد نے کہا کہ جے آئی ٹی معاملے کو باریکی سے دیکھ رہی ہے، ممبران کی نیک نیتی پر شک نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں واضح ہو گیا کہ واقعہ غفلت نہیں ، انصاف نہ ملا تو ہمارا دنیا میں رہنے کا مقصد ختم ہو جائے گا ۔
مقتول کے والد نے کہا کہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔