Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے: مولا نا فضل الرحمان

جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے: مولا نا فضل الرحمان
July 8, 2017

لاہور(92نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے ، کہتے ہیں برہان وانی کے خون کا ایک ایک قطرہ اپنا اثر دکھائے گا ۔

 تفصیلات کےمطابق جمعیت علماء اسلام پنجاب کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دھرنوں میں جمہوریت کی خاطر  نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے  ، اب نیا میدان چنا ہے ہم انتظار میں ہیں لیکن جے آئی ٹی متنازعہ ہوچکی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  برہان وانی کے خون کا ایک ایک قطرہ اپنا اثر دکھائے گا ۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ کو ہٹانے کی قرارداد  پر مولانا کچھ یوں گویا ہوئے ۔پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ بدلنا چاہیے ۔

قبل ازیں مولانا  فضل الرحمان نے لاہور پہنچتے ہی پختون جرگہ سے  ملاقات کی اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔