Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کا جواز کھوچکے ہیں،بلاول بھٹو

جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم عہدے پر رہنے کا جواز کھوچکے ہیں،بلاول بھٹو
July 17, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی نے پھر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد نوازشریف عہدے پر رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،حکومت بتائے اس کے خلاف کیا سازش ہورہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نوازشریف کے پاس وزیراعظم کے عہدے  کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ ان کا استعفیٰ جمہوریت کے مفاد میں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت شفافیت نہیں چاہتی اس لیےاطلاعات تک رسائی کے بل کانفاذ نہیں کر رہی، میڈیا برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

17جولائی 2007 کو پیپلز پارٹی کے شہید ہونے والےکارکنان  کے ایصال ثواب کے لیے اسلام آباد میں دعائیہ تقریب  ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  پیپلز پارٹی کی لازوال قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں۔