Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں

جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں
July 11, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہوگئیں، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، دونوں رہنماء وزیر اعظم کے استعفے اور قومی اسمبلی اجلاس کے لیے مشترکہ ریکوزیشن جمع کرانے پر متفق ہوگئے.

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی پہلی بیٹھک، قائد حزب اختلاف سے شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے ملاقات کی، دونوں جماعتیں وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے اور اسمبلی اجلاس کے لیے مشترکہ ریکوزیشن جمع کرانے پر متفق ہوگئیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو   میں شاہ محمود  قریشی کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گی۔ وزیر اعظم اپنے اعلان کے مطابق استعفیٰ دیں، یہی ان کی جماعت اور جمہوریت کے لیے فائدہ مند ہے۔ شاہ محمود قریشی نے جے آئی ٹی رپورٹ کے  بعد حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے  ایم کیو ایم، جماعت اسلامی ، عوامی مسلم لیگ اور مسلم لیگ ق کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔