Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے آئی ٹیز میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہونگے:رینجرز کا کراچی پولیس کو خط

جے آئی ٹیز میں غیر ضروری تاخیر سے آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہونگے:رینجرز کا کراچی پولیس کو خط
May 9, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس تو وزارت داخلہ سے بھی تگڑی نکلی جس نے وزارت کی جانب سے مجرموں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے ۔ تفصیلات کے مطابق  پولیس کی نا اہلی کے باعث نائن زیرو سے گرفتار ملزموں کی جے آئی ٹی مسلسل التوا کا شکار ہوکر رہ گئی ، نائن زیرو سے حراست میں لئے گئے ملزموں سے مشترکہ تفتیشیں نہیں کی جا رہیں جس پر رینجرز برہم ہے ۔رینجرز نے کراچی پولیس کو ایک یاد دہانی خط لکھا ہے جس میں کراچی  پولیس کو یہ باور کرایا ہے کہ جے آئی ٹی کی عدم تشکیل سے کراچی آپریشن پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی تفتیش بھی التوا کا شکار، سیکٹر انچارج عمیر صدیقی کی جے آئی ٹی کے احکامات بھی پولیس کے سرد خانے کی نذرہوگئے ہیں اس کے علاوہ سابقہ ایم پی اے یوسف منیر شیخ کی جے آئی ٹی بھی داخل دفتر کر دی گئی ہے ۔رینجرز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ریمانڈ نو اور دس جون کو ختم ہوجائیگنے اس لئے فوری طور پر ملزمان سے تفتیش کےلئے فوری طور پر جے آئی ٹیزبنائی جائیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔