Sunday, September 25, 2022

جے آئی ٹی کی عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش

جے آئی ٹی کی عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عزیر بلوچ کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔ جے آئی ٹی کے مطابق لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ دہشت گرد اور خطرناک جاسوس ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ عزیر بلوچ کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے جبکہ غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی نئی ایف آئی آر بھی درج کرنے کی سفارش کی گئی۔