Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی کا کردار متنازع ہے عدالت بھی متنازع تصور کرے، مولانا فضل الرحمن

جے آئی ٹی کا کردار متنازع ہے عدالت بھی متنازع تصور کرے، مولانا فضل الرحمن
July 9, 2017

لاہور(92نیوز)جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے آئی ٹی پرتحفظات کااعادہ کیاہےانہوں نے عمران خان کوبچہ قراردیتے ہوئے کہا بچوں کولوگ ایسے ہی استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں جے یوآئی کی مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا  جے  آئی ٹی  کا کردار متنازع ہے۔ عدالت بھی متنازع تصورکرے تاکہ عدالت کی غیرجانبداری پرسوال نہ اُٹھے۔

مولانا فضل الرحمان نےتجویزدی کہ تمام آف شور کمپنیوں کے مالکان کا احتساب ہونا چاہئے ، عدالتی سماعت کو سیاسی مسئلہ بنا دیا گیا۔

سیاسی تنازع پر ایک طرف کا ایکشن مناسب نہیں ہوگا جے یوآئی کے سربراہ عمران خان پر بھی طنز کے تیر چلانا نہیں بھولے۔

کہاخود جرم کاارتکاب کرنےوالا دوسرے کےخلاف مدعی کیسے بن سکتاہے۔ جے یوآئی کی مجلس عمومی نے پارٹی کی تمام تنظیموں کو آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاری کا حکم دیا۔ مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں انتخابی اتحادی کمیٹی بھی بنائی گئی جودیگر  جماعتوں سے رابطے کرے گی۔