Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو طلب کر لیا

جے آئی ٹی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو طلب کر لیا
July 2, 2017

اسلام آباد(92نیوز)دس جولائی قریب آتے ہی جے آئی ٹی کی کارروائی میں بھی تیزی آ گئی ۔ جے آئی ٹی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آج سہ پہر تین بجے طلب کر لیا ۔ اسحاق ڈار کو سمن جاری ہو گئے ہیں جبکہ حسین نواز بھی آج دن گیارہ بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نگے ۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کا ہنگامہ اب اپنی منزل تک پہنچنے کو ہے ۔ سپریم کورٹ کی دی گئی ڈیڈ لائن دس جولائی قریب آتے ہی جہاں سیاسی منظر نامے پر ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں جے آئی ٹی کی تفتیش میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے۔

اب باری آئی نواز حکومت کے اہم ستون کی جو یقیناً ایک بڑی پیش رفت  ہو گی ۔ جے آئی ٹی نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو آج سہ پہر تین بجے جوڈیشل آکیڈمی طلب کر  لیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق ڈار سے سخت سوالات کرے گی۔  حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ان کے بیان حلفی پر بھی سولات کیے جائیں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز بھی آج دن گیارہ بجےجوڈیشل آکیڈمی پہنچیں گے جہاں اُنہیں لندن فلیٹس اور کئی دیگر سوالات کے جواب دینے ہونگے۔

چار جولائی کو وزیراعظم کے دوسرے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے جبکہ پانچ کو مریم نواز بھی بیان ریکارڈ کرائیں گی ۔

ڈیڈ لائن قریب آتے ہی جے آئی ٹی کے تحقیقاتی عمل میں بھی تیزی آ گئی ہے دیکھنا یہ ہے کہ پاناما کا اونٹ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔