Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے دعوے کو بھی غلط ثابت کردیا

جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے دعوے کو بھی غلط ثابت کردیا
July 11, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)حسن اور حسین نواز کرائے دار نہیں تھے لندن میں شریف خاندان کی ملکیت فلیٹس میں رہتے رہے جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے دعوے کو بھی غلط ثابت کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ہی فلیٹس کو کرائے کے فلیٹس بتایا۔وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز مالک ہونے کے باوجود خود کو کرائے دار ظاہر کرتے رہے۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کرائے داروں کو مالک ثابت کردیا۔رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین نواز لندن میں شریف فیملی کی زیرملکیت فلیٹس میں مقیم تھے۔فلیٹس پر کرائے میں رہنے کا ان کا دعویٰ غلط ہےوہ جب تک ان فلیٹس میں رہے انہوں نے کوئی کرایہ ادا نہیں کیا۔

اپنی رپورٹ میں جے آئی ٹی نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ صرف ایک سال بعد ہی 2001 میں حسن اور حسین عزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ کمپنی کے مالک بن گئے۔