Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کی تفتیش کا آغاز کر دیا

جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کی تفتیش کا آغاز کر دیا
January 26, 2018

لاہور (92 نیوز) قصورمیں ننھی زینب کے قتل کیس اور دیگر سات کیسز میں جے آئی آئی نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔
زینب کے علاوہ دیگربچیوں کے قتل کیسز کے مدعیوں کو بھی تفتیش میں شامل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی دیگرمقدمات میں سہولت کاروں سمیت دیگرپہلوؤں پر بھی غور کرے گی ۔
ادھر جے آئی ٹی نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود سے دعوے کے شواہد طلب کر رکھے ہیں ۔
اب تک دستیاب تمام تر شواہد کو دوبارہ دیکھا جائے گا ۔
دوسری طرف قصور کے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عمران سمیت بچیوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی لگایا جائے ۔
اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے کیس کی تحقیقات سے میڈیا کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون پنجاب جلد پریس کانفرنس میں تحقیقات سے آگاہ کریں گے ۔ پنجاب اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ۔