Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، قطری شہزادے کا بیان ابھی تک ریکارڈ نہیں کیا جاسکا

جے آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی، قطری شہزادے کا بیان ابھی تک ریکارڈ نہیں کیا جاسکا
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پانامہ جے آئی ٹی نے تحقیقاتی رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کر دی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 10جولائی کو حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ ابھی تک قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے جوابی خط کے تمام قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تفصیلا تکےمطابق جےآئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے شریف خاندان سمیت دیگر فریقین سے کی گئی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے 92نیوز کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے اجلاس میں اب تک ہونے والی پیشیوں بیانات اور دستاویزات کا حتمی جائزہ لیا۔ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کے اس جوابی خط کا بھی جائزہ لیا جوان کی جانب سے جے آئی ٹی کو لکھا گیا ہےخط میں قطری شہزادے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کےلئے جے آئی ٹی کو قطر آنے کی دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں جے آئی ٹی سے ارکان کے نام او وقت طے کرکے آگاہ کرنے کے حوالے سے بھی لکھا گیا ہے، جے آئی ٹی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کےلئے قطر جایا جائے یا پھر ان کے بیان کے بغیر ہی رپورٹ مکمل کرکے سپریم کورٹ میں جمع کرادی جائے۔