Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی میرے تجزیے کے برعکس گھناؤنے چہرے سامنے لائی: طاہر القادری

جے آئی ٹی میرے تجزیے کے برعکس گھناؤنے چہرے سامنے لائی: طاہر القادری
July 15, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میرے تجزیے کے برعکس گھناؤنے چہرے سامنے لائی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کے خلاف ناصرباغ میں احتجاجی جلسہ بھی کیا جبکہ ریلی بھی نکالی ۔

عوامی تحریک کے جلسےمیں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے اپنےخیالات کا اظہارکیا اور حکومت کے خلاف خوب دل کی بھڑاس نکالی ۔

عوامی تحریک کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر آڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میرے تجزیئے کے برعکس گھناؤنے چہرے سامنے لائی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، کرپشن کا خاتمہ اور حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں تو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ لاگو کرنا ہو گا۔

لاہور میں عوامی تحریک کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج، مال روڈ پر ریلی