Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی ممبران سکیورٹی کی چودہ گاڑیوں کے حصار میں سپریم کورٹ پہنچےاور رپورٹ جمع کرائی

جے آئی ٹی ممبران سکیورٹی کی چودہ گاڑیوں کے حصار میں سپریم کورٹ پہنچےاور رپورٹ جمع کرائی
July 10, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)پاناما جے آئی ٹی نے دس جلدوں پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رپورٹ کی دسویں جلد پبلک نہ کی جائے ۔

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے دس جلدوں پر مشتمل اپنی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع  کروا دی ۔

جے آئی ٹی ممبران سکیورٹی کی چودہ گاڑیوں کے حصار میں سپریم کورٹ پہنچے ۔ ایک گاڑی سے دو بڑے باکس اتارے گئے جن پر جلی حروف میں ‘ایویڈینس’ لکھا ہوا تھا۔ دونوں باکس ٹرالی کی مدد سے سپریم کورٹ پہنچائے گئے ۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ دسویں جلد پبلک نہ کی جائے اس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے۔ جبکہ باقی جلدیں پبلک کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ۔ رپورٹ کو مختلف جلدوں میں پیش کرنے کا مقصد عدالت کی معاونت ہے۔ عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو حکم دیا کہ فریقین کو رپورٹ کی نقل فراہم کی جائے ۔ کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔

ادھر وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ بڑے بڑے ڈبے ثبوتوں کے ہیں ؟ اوپر لکھا بھی ہوا ہے ۔ پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم ثبوت نہیں دیتے ۔ یہ ثبوت نہیں تو اور کیا ہے ۔