Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی رپورٹ حکومت کے اعصاب پر سوار، وزیراعظم نے پھرقانونی ماہرین کو بٹھا لیا

جے آئی ٹی رپورٹ حکومت کے اعصاب پر سوار، وزیراعظم نے پھرقانونی ماہرین کو بٹھا لیا
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ حکومت کے اعصاب پر سوار،کیا کریں کیا نہیں؟؟وزیراعظم نوازشریف نے پھرقانونی ماہرین کو بٹھا لیا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔ نواز شریف نے اپوزیشن کو”رام“ کرنے کےلئے سپیکر ایاز صادق کو لندن سے فوری واپس بلالیا۔

تفصیلا تکےمطابق ہر نئے دن ایک نئی حکمت عملی حکومت جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد سے مشاورتی اجلاسوں میں پھنس کر رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک اور مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ہےجس میں وفاقی وزراءاور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی جارہی ہے۔ اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم فیصلے کرے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 31جولائی کو شیڈول ہے تاہم اعتماد کے ووٹ کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس قبل ازوقت بلانے کا بھی امکا ن ہے۔

 وزیراعظم نے اپوزیشن سے تال میل جوڑنے کےلئے سپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک بھی سونپ دیا ہےجو وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر اپنا لندن کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تمام معاملے میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اورتحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی سے رابطے کریں۔ ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ وزیر اعظم نے سپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کو بیلا روس کے دورے سے بھی روک دیا۔