Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جے آئی ٹی حکومتی رہنماوں کےلئے ”محترمہ “ہوگئی

جے آئی ٹی حکومتی رہنماوں کےلئے ”محترمہ “ہوگئی
July 3, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی حکومتی رہنماوں کےلئے ”محترمہ “ہوگئی وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی حبس اور گرمی میں بھی گرجتے برستے رہے۔ جے آئی ٹی کو محترمہ کہہ کر انصاف کی فریاد کرڈالی۔ کہتے ہیں کھیل نہ کھیلا جائے۔ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہ کیاگیا تو تحقیقاتی رپورٹ پرتحفظات ہونگے ۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی مورچوں سے پانامہ جے آئی ٹی پر پھر تابڑ توڑ حملے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی میڈیا سے گفتگو میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جلی کٹی سناتے رہے۔جے آئی ٹی کو محترمہ کہا اور بولے جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے یوٹرن لے لیا ۔ قطری شہزادہ پاکستانی شہری نہیں ۔ جے آئی ٹی کوان کا بیان ریکارڈ کرنے کےلئے قطر جانا ہوگا۔ ان کاکہنا تھا کہ محترمہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ نہ ہوا تو تحقیقات نامکمل ہونگی۔  کراچی سے خیبر تک کارکنوں کو رپورٹ پر تحفظات ہونگے۔

جے آئی ٹی کے ساتھ ساتھ آصف کرمانی نے عمران خان پر بھی تنقید کے نشترخوب برسائے  اور کہا کہ ملکی ترقی اور ا قتصادی راہداری کو عمران خان کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دینگے دھرنے کے دوران ان کی کالیں سن رکھی ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بتایا جائے طارق شفیع کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق ہےجے آئی ٹی قوم کے خون پسینے کی کمائی کو کاغذات کی دوبارہ تصدیق کیلئے ضائع کر رہی ہے۔ قوم سمجھ چکی کہ اصل معاملہ کیا ہے ۔ مشرف دور میں بھی شریف خاندان کابدترین احتساب ہوا۔پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی ہونگے۔