Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جےآئی ٹی کا مشاورتی اجلاس ، وزیراعظم کےبچوں کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا

جےآئی ٹی کا مشاورتی اجلاس ، وزیراعظم کےبچوں کیلئے سوالنامہ تیارکرلیا
July 1, 2017

اسلام آباد(92نیوز)واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کا مشاورتی اجلاس، جے آئی ٹی نے تفتیش کا عمل تیز کر دیا۔ وزیراعظم کے بچوں کے لیے سوالنامہ تیار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیا کی سربراہی میں آج بھی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا ہے۔ تحقیقات کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے صرف نو دن باقی بچے ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔ ۔ جے آئی ٹی اجلاس میں گزشتہ روز ایس ای سی پی کی جانب سے فراہم کیے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ جے آئی ٹی نے آئندہ طلب کیے گئے افراد سے متعلق سوالنامہ تیار کر لیا۔ جے آئی ٹی نے اتوار کے روز طارق شفیع کو طلب کر رکھا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز اور حسین نواز سے متنازعہ بیانات سے متعلق سوالنامہ تیار کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 5 جولائی کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ مریم نواز کو لندن فلیٹس اور کاروبار کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جے آئی ٹی 10 جولائی کو حتمی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔