Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جےآئی ٹی کا رویہ غیرجانبدارانہ نہیں انتقام پر مبنی ہے: سعد رفیق

جےآئی ٹی کا رویہ غیرجانبدارانہ نہیں انتقام پر مبنی ہے: سعد رفیق
July 9, 2017

لاہور(92نیوز)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےتنقیدی ٹرین کارخ ایک بارپھرجے آئی ٹی اور مخالفین کی طرف موڑدیا۔ کہتے ہیں  جے آئی ٹی کارویہ غیرجانبدارانہ نہیں انتقام پرمبنی ہے،،،ہمیں کان سے پکڑکرنکالنے کی کوشش،سیاست کوبے دخل کرنے کی کوشش ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق وزیرریلوے سعدرفیق لاہورمیں عیدملن تقریب کے دوران پھرغضباک نظرآئے، انہوں نے کہا کچھ مائنڈسیٹ پاکستان میں جمہوری حکومت نہیں چاہتے، غیرملکی طاقتیں پاکستان کااستحکام نہیں چاہتیں،سعدرفیق باربارپسینہ پونچھتے اورلفظوں کے وارکرتے رہے۔  کہا عمران خان بتائیں کس کے لئے کام کررہے ہیں؟

خواجہ سعدرفیق نے کہا  قومی حکومتوں کو بے عزت کرکےنکالنے کارواج ہے،،لیکن اس بارتاریخ کاپہیہ الٹاگھمانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ آخرمیں تقریب اس وقت بدمزگی کاشکاربھی ہوئی جب کارکن کھانے پرجھپٹ پڑے۔