Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جےآئی ٹی نے مینڈیٹ کے برعکس وزیراعظم اورانکےخاندان کےکاروبارکی سرجری کی : لیگی رہنما ء

جےآئی ٹی نے مینڈیٹ کے برعکس وزیراعظم اورانکےخاندان کےکاروبارکی سرجری کی : لیگی رہنما ء
July 15, 2017

اسلام آباد(92نیوز)قطری شہزادے سے بیان کیوں نہیں لیا گیا ۔ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کہتے ہیں کہ اخباروں میں خبریں لگ رہی ہیں کہ جوڈیشل اکیڈمی میں راتوں کولائیٹیں جلاکرابھی بھی کام ہورہاہے۔ جبکہ طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی ذمہ داری صرف لندن فلیٹس کی ملکیت کی تحقیقات کرنا تھا، مینڈیٹ کے برعکس وزیراعظم اور خاندان کے کاروبار کی سرجری کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  ن لیگی وزرا نے جے آئی ٹی کے خلاف ایک اور پریس کانفرنس داغ دی ۔ دانیال عزیز نے جے آئی ٹی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کا بیان کیوں نہیں لیا ۔ جوڈیشل آکیڈمی میں اب بھی کام ہو رہا ہے ۔یہ سب کیا ہے؟ دانیال عزیز نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں قمرزمان کائرہ خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دیا ۔ دوسری طرف طارق فضل چودھری نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ذمہ داری لندن فلیٹس کی تحقیقات کرنا تھا جبکہ اُنہوں نے وزیراعظم اور اُن کے خاندان کی سرجری کر ڈالی۔ دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف جو اربوں کا کیس تھا کیا وہ ریکورکرلیے گئے؟کیا اسی لئے ڈاکٹرعاصم آزادگھوم رہے ہیں جبکہ طارق فضل چودھری نے کہا کہ استعفی مانگنے والے پہلے الزام لائیں ۔ہمارے دونوں قائدین کے خلاف  کرپشن  اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں ہے اگر ان کے پاس کچھ ہے تو لے آئیں۔