Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جےآئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ، سکیورٹی اداروں کے ارکان نےاسکے ماتحت کام کیا : ڈی جی آئی ایس پی آر

جےآئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ، سکیورٹی اداروں کے ارکان نےاسکے ماتحت کام کیا : ڈی جی آئی ایس پی آر
July 16, 2017

 

 

راولپنڈی (92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس بریفنگ میں پاناماکے ہنگامے پر بھی فوج کا موقف واضح کر دیا۔ کہتےہیں جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی  اس میں شامل آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان نے سپریم کورٹ کے ماتحت رہ کر محنت اور ایمانداری سے کام کیا .

تفصیلات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے واضح کر دیا کہ فوج کا پانامہ کے معاملے پر موقف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی ملک کی سب سے اعلیٰ عدالت نے بنائی اس میں شامل آئی ایس ایس آئی اور ایم آئی کے ارکان نے محنت اور ایمانداری سے  کام کیا۔   ترجمان پاک فوج نے اس موقع پر یہ بھی صاف کہہ دیا کہ سپریم کورٹ نے  ہی اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے اس سے پاک فوج کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سکیورٹی اور دفاع کے لیے اداروں کے ساتھ ملک کر کام کرے گی، ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ آئین اور قانون کا احترام کرے اور ملک کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرے۔