Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جےآئی ٹٰی رپورٹ میں شریف خاندان کےخلاف تمام حقائق سامنے آگئے: اعتزاز احسن

جےآئی ٹٰی رپورٹ میں شریف خاندان کےخلاف تمام حقائق سامنے آگئے: اعتزاز احسن
July 18, 2017

لاہور(92نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما  اعتزاز احسن نے کہاہےکہ سپریم کورٹ  جے آئی ٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے کی پابند نہیں لیکن رپورٹ میں  شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں ۔۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن  نے حیرت کا اظہار کیا کہ نوازشریف وزیراعظم  ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں. اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا کہ  مریم نواز اپنے خلاف  الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے باور کرایا کہ وہ  نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ  ٹیکس ادا کرتے ہیں اب کیس حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہاکہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں جس طرح اضافہ ہوا جے آئی ٹی نے اس کا انکشاف کر دیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ۔