Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جی20اجلاس سے قبل جرمنی میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

جی20اجلاس سے قبل جرمنی میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے
July 8, 2017

برلن (ویب ڈیسک)جی ٹونٹی اجلاس سےپہلےجرمنی میں پرتشددمظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین کی پولیس کیساتھ آنکھ مچولی بھی جاری ہے درجنوں گاڑیاں بھی جلا دی گئیں جبکہ  احتجاج کے پیش نظر گروپ میں شامل سربراہان مملکت کی بیویاں بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق  ان پرتشدد مظاہروں کا عنوان ہے جو اس وقت جرمنی کے شہر ہمبرگ میں ہورہے ہیں،جہنم میں خوش آمدید ۔

ہیمبرگ میں جاری  جی ٹوئنٹی سمٹ کے خلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئےمظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا۔پولیس نے لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا۔ مظاہرین بھی پیچھے ہٹنے کوتیار نہیں ہمبرگ کو میدان جنگ بنا دیا درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی۔

جرمن پولیس نے جی20اجلاس کے کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔گرفتاریوں کے باوجود ہزاروں لوگوں نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ان مظاہروں کی وجہ سے جی ٹونٹی ممالک کے سربراہان کی بیویاں جس ریسٹ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں ان کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر انتظامیہ نے ان کو ریسٹ ہاؤس سے باہر جانے سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دوسری خواتین اول جی ٹونٹی اجلاس میں شرکت نہ کرسکیں ۔