جی 20 اجلاس میں ہانگ کانگ پر بحث کی اجازت نہیں دینگے،چین

بیجنگ ( 92 نیوز) چین نے جی 20 اجلاس میں ہانگ کانگ کی صورتحال پر گفتگو کو ایجنڈے میں شامل کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 اجلاس میں ہانگ کانگ پر بحث کی اجازت نہیں دینگے۔
چین کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب سے انفرادی ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو کریں گے ۔
چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ جون نے اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا،میں آپ کو یقینی طور پر بتا سکتا ہوں کے جی ٹوئنٹی میں ہانگ کانگ کے معاملے پر بات نہیں ہو گی اور ہم اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کی اجازت نہیں دیں گے ۔