Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جی 20اجلاس کا آخری روز ،عالمی طاقتوں کامسائل مل کرحل کرنے پر زور

جی 20اجلاس کا آخری روز ،عالمی طاقتوں کامسائل مل کرحل کرنے پر زور
July 8, 2017

ہیمبرگ (ویب ڈیسک)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی اجلاس  کے آخری روزعالمی طاقتوں نے مسائل کو مل کر حل کرنے پر زور دیا۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا جی ٹوئنٹی گروپ عالمی سطح پر زیادہ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کےمطابق جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، جرمنی کے شہر ہیبرگ میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے آخری روز کسی مشترکہ سمجھوتے کو طے کرنے کی کوششیں اپنے عروج پرہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق اجلاس میں شریک لیڈران کئی اہم معاملات پر مشترکہ رائے نہیں رکھتے اور ایسے میں کسی سمجھوتے کا امکان قدرے مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانفرنس کے اختتامی روزسربراہان مملکت مہاجرین کے بحران، ہیلتھ کیئر اور افریقہ میں ممکنہ اقتصادی ترقی کیلئےعملی اقدامات کویقینی بنانے کیلئے موثر کوششیں بروئے کارلانے پربات چیت کررہے ہیں۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ امریکا نے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاہدے سے نکلنے کی بات کی ہے تاہم باقی تمام ممالک اس معاہدے کو ہرحال میں جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

دوسری جانب مختلف تنظیموں کی جانب سے اجلاس کے آخری روز بھی جی ٹوئنٹی اجلاس اور رہنماؤں کی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کیا پہلے روز کی نسبت آخری  روز مظاہرے پرامن رہے۔