Saturday, July 27, 2024

جی ڈی اے نے دھاندلی کا الزام لگا کر سندھ میں الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا

جی ڈی اے نے دھاندلی کا الزام لگا کر سندھ میں الیکشن دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا
August 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دے کر سندھ میں ری الیکشن کا مطالبہ کردیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ کہتے ہیں صوبے میں جب بھی غیرجانبدار الیکشن ہوں گے ، پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی ، انتخابی دھاندلی کےخلاف جمعہ کو کراچی پریس کلب کےباہر احتجاج کریں گے۔ کراچی پريس کلب میں دھواں دار پريس کانفرنس سے  خطاب میں غوث علی شاہ بولے کہ سندھ  بھر میں دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں ،پورے صوبے میں دھاندلی کی گئی۔ سابق اسپيکر قومی اسمبلی فہميدہ مرزا  بھی اليکشن کميشن پر خوب گرجيں اور  کہاکہ ملک میں شخصیات مضبوط اور ادارے کمزورہیں ، 25 جولائی کوپولنگ اسٹیشنز میں کھلے عام میں ٹھپے لگائے گئے  ۔ ذوالفقار مرزا نے آصف زرداری کو آڑے ہاتھوں لياکہا کہ پاکستان کے سب  سے کرپٹ شخص  کا احتساب نہ کرنا ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی مترادف ہے ۔