Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جی ٹی روڈ کے ذریعے نو جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے،صاحبزادہ حامد رضا

جی ٹی روڈ کے ذریعے نو جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے،صاحبزادہ حامد رضا
January 2, 2018

سرگودھا( 92 نیوز ) صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے 9 جنوری کو داتا دربار ضرور جائیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے سرگودھا میں علما مشائخ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ علما و مشائخ کے خلاف گھٹیا زبان استعمال نہ کریں ۔ دیکھتے ہیں وزیر قانون پنجاب کیسے استعفیٰ نہیں دیتا۔
صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ داتا دربار پہنچ کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ختم نبوت کے غدار اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے سخت لب و لہجہ اختیار کیا اور رانا ثنا اللہ کو حواس باختہ بھی قرار دے دیا۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اب فائنل ڈیڈ لائن ملنے کے بعد حکومت کیا لائحہ عمل اختیار کرتی ہے ۔