Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کا دھرنا، اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں

جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کا دھرنا، اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کیلئے جگہ جگہ رکاوٹیں
October 28, 2021 --- ویب ڈیسک

مریدکے (92 نیوز) جی ٹی روڈ پر کالعدم تنظیم کا دھرنا جاری ہے۔ اسلام آباد کی جانب مارچ روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

رکاوٹوں کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ جی ٹی روڈ سے ملحقہ تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ کاروباری ادارے بھی بند ہیں۔ راولپنڈی میں مری روڈ دوسرے روز بھی سیل ہے۔

ادھر حکومت کے کالعدم تحریک لبیک سے دوبارہ مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے سعد رضوی کو جیل سے باہر نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے سعد رضوی کی جلد رہائی کے بعد صورتحال کنٹرول ہو گی جبکہ کالعدم تنظیم کے دیگر مطالبات کيلئے بھی قانونی راستہ اختیار ہو گا۔

 دوسری جانب پنجاب کے آٹھ اضلاع میں دو ماہ کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات اور چکوال شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 اضلاع میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے قواعد ضوابط طے کر دیئے۔